hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

گلدستہ حیات

گلدستہ حیات

اُسی کے گھر سے ہُواآفتاب ِ صبح طلوع

کہ جس فقیر کے گھر میں چراغِ شام نہ تھا

سیّد امین گیلانی

 

گلدستہ حیات

اُسی کے گھر سے ہُواآفتاب ِ صبح طلوع

کہ جس فقیر کے گھر میں چراغِ شام نہ تھا

سیّد امین گیلانی

اللہ تعالیٰ نے تخلیق آدم سے تاہنوز انسانوں کی تعلیم و تربیت کرنے اور انہیں صراط مستقیم پر قائم رکھنے کیلئے اپنے برگزیدہ بندے پیدا فرمائے ،جنہوں نے اپنے علم ،عمل ،روحانیت ،پاکیزہ زندگی اور نورانیت کے نور سے اپنے زمانے کے لوگوں کے ظاہر و باطن اور اعمال وکردار کو منور کیااورانہیں اپنے خالق و مالک سے جوڑنے اور دنیا اور آخرت کی سعادتیں حاصل کرنے میں انتھک جدوجہد کی ۔انہی مقدس ہستیوں کے نورِ باطن سے پہلے بھی کائنا ت کا نظام بھی قائم رہا ہے اور آئندہ جب تک ان کے روشن اقوال ،افعال اور کردار کی پیروی کی جاتی رہے گی یہ دنیا قائم رہے گی ۔

اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی اصلاح و فلاح کیلئے مختلف طبقات پیدا فرمائے جن میں ایک سلسلہ صالحین اور راسخین فی العلم کا ہے جو تاقیامت جاری رہے گا اور ہر زمانے ،ہر علاقے اور ہر قوم میں علماء وصلحا ء نے علم و عمل کی شمع پہلے بھی روشن رکھی ہیں اور آئندہ بھی یہی کردار ادا کرتے رہیں گے ۔مذکورہ طبقہ میں سے ایک عظیم شخصیت شیخ الاسلام حافظ الحدیث و القرآن حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی نوراللہ مرقدہٗ کی ہے ۔جنہوں نے گزشتہ صدی ہجری میں علمی ،اصلاحی ،معاشرتی ،سیاسی اور تبلیغی حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کیلئے ایک لازوال مثال چھوڑ گئے ہیں ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.