hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب اور غریب یتیم نادرا افراد کی 24بچیوں کی اجتماعی شادی

حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعہ مخزن العلوم خان پور میں متاثرین سیلاب اور غریب یتیم نادرا افراد کی 24بچیوں کی اجتماعی شادی کی پر وقار تقریب شان وشوکت سے منعقد ہوئی

 

حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے زیر اہتمام جامعہ مخزن العلوم خان پور میں متاثرین سیلاب اور غریب یتیم نادرا افراد کی 24بچیوں کی اجتماعی شادی کی پر وقار تقریب شان وشوکت سے منعقد ہوئی

 

حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان درخواستی نے اجتماعی نکاح پڑھایا اور اپنے ہاتھ سے 40ہزار مالیت کے جہیز فارم تقسیم کیئے ،تقریب میں ملک بھر سے علماء مشائخ اور خان پور شہر کے معززین ،ڈاکٹر ،تاجر برادری کے سرکردہ رہنماسیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور بچیوں کے خاندانو ں کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان درخواستی نے اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ 8سال سے قائم ہے ،تعلیم صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے اسکی بلاتفریق خدمات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ زلزلہ چند علاقوں میں آیا تھا سیلاب نے آدھے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا انہوں نے کہا کہ آج پیغمبر کی جماعت صحابہ کرام ؓکے ایثار کی ضرورت ہے ،ہم اپنے بجائے دوسرے مسلمان بھائیوں کے لئے فکر کریں ،انہوں نے کہا کہ حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کی طرف سے خان پور شہر اور احمد پور شرقیہ میں جلد ہسپتال قائم کیئے جائیں گے ۔متا ثرین سیلاب کے لئے وطن کارڈ کی تقسیم کی وجہ سے فی الحال راشن پیکج مؤخر کرکے میڈیکل کیمپ کی طرف توجہ دی جارہی ہے ،فری میڈیکل کیمپس میں 12ہزار سے زائد مریضوں کا علاج اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں ،انہوں نے کہا کہ درخواستی ٹرسٹ کی طرف سے دی جانے والی میڈیسن حکومتی اور این جی اوز کی میڈیسن کی طرح لوز نہیں بلکہ معیاری ہوتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ این جی اوز مغرب سے امداد حاصل کرکے تعاون توکرتی ہے مگر ان کا ٹارگٹ مسلمانوں کو مرتد ودھریا بناناہے وہ قوم کے نونہالاں کو اسلام اور پاکستان کا باغی بنا رہی ہیں ،مغرب کی ہروہ این جی اوزملک وملت کی دشمن ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب اپنے آپکو بھکاری بہ بنائیں ہم متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے بھر پور محنت کریں گے ،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مساجد ،مکاتیب ،مکانات ،فری ڈسپنسریوں کی تعمیر جلد شروع کردی جائے گی ،میڈیکل کیمپ اور فری ایمبولینس سروس جاری ہیں میت کے غسل اور قبرستان ،جنازہ گاہ پہنچانے کے لئے سعودیہ طرز پر جلد جدید گاڑیاں آجائیں گی انہوں نے کہا کہ جہیز میں دیا جانے والا دلہن کی ملکیت ہوگا ،انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے امیر رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کہا کہ حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کا قیام وسیع پیمانے پر ایجوکیشن ،میڈیکل ،ریسکیو ،راشن ،متاثرین سیلاب وغرباء کے لئے انتظام اور اب سنت نبوی کی ترویج کرتے ہوئے ٹرسٹ کی طرف سے غریب ،یتیم بچیوں کی شادی کا اہتمام مولانا فضل الرحمان درخواستی کا عظیم کارنامہ ہے ،اور آج اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ ایسے کاموں میں ہم بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،لاہور کےممتاز عالم دین انٹرنیشنل ختم نبوت مومنٹ کے رابطہ سیکرٹری مولانا محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان درخواستی نے صرف نکاح نہیں کرائے بلکہ دینی حلقوں کے لئے عوامی خدمت کانمونہ پیش کیا ہے ،زلزلہ کی تباہیوں کے بعد سوات ،آزاد کشمیر کے علاقہ کے لوگوں کی طلب تھی کہ دینی شخصیات آئیں ہمارا ایمان بچائیں ،ان علاقوں میں بھی مولانا فضل الرحمان درخواستی نے یہ کام احسن طریقے سے کرکے دکھایا تھا ،انہوں نے کہا کہ اجتماعی نکاح کرانا معیوب بات نہیں یہ نکاح بابرکت ہیں تقریب سے جمعیت علماے اسلام پنجاب کے سینئر نائب امیر مولانا جمیل الرحمان درخواستی ،حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولانا خلیل الرحما ن درخواستی ،مولانا عزیز الرحمان درخواستی ٹرسٹ کے معاون چیئرمین شیخ داؤد ودیگر علماء نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما قاری محمد یوسف عثمانی ،مولانا عبدالرحمان جامی،حاجی مطیع الرحمان درخواستی ،قاری عطاء الرحمان درخواستی ،شیخ الحدیث مولانا امیر محمدتونسوی ،مولانا خلیل الرحمان ڈاہر ،مفتی محمد طاہر ،چوہدری محمد صفدر ودیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔اس موقع پر دلہن کو 40ہزار مالیت کا جہیز کا سامان حافظ الحدیث ٹرسٹ کی طرف سے دیا گیا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.