hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کی طرف سے متاثرین سیلاب کے بچے بچیوں کی اجتماعی شادیاں 29اکتوبر کو جامعہ مخزن العلوم خان پور میں ہونگی ،مولانا فضل الرحمان درخواستی نکاح پڑھائینگے

خان پور: حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کی طرف سے متاثرین سیلاب کے بچے بچیاں جن کی شادیاں تیار تھیں اور ان کے جہیز سمیت گھروں کا سارا سامان سیلاب میں بہہ گیا تھا اور غریب نادار افراد کے بچے بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے اجتماعی شادیاں 29اکتوبر کو جامعہ مخزن العلوم خان پور میں ہونگی ان خیالات کا اظہار درخواستی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان درخواستی نے 29اکتوبر کو اجتماعی شادیوں کے انتظامات کے سلسلے میں درخواستی ٹرسٹ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر درخواستی ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولانا خلیل الرحمان درخواستی ،مولانا عزیز الرحمان درخواستی ،سیکرٹری شیخ محمد داود ،فری ایمبولینس سروس کے انچارج چوہدری محمد صفدر پریس سیکرٹری قاری کفایت اللہ درخواستی بھی موجود تھے ۔مولانا فضل الرحمان درخواستی نے مزید کہا کہ حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کی طرف سے ہردلہن کو 40ہزرار مالیت کا ضروریات زندگی کا سامان فراہم کیاجائے گا اور یہ سلسلہ انشاء اللہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا ،اجتماعی شادیوں کا دوسرا مرحلہ نئے اسلامی سال ۱۴۳۲ھ کے اوائل میں ہوگا ،دریں اثناء حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے پریس سیکرٹری قاری کفایت اللہ درخواستی نے بتایا کہ حافظ الحدیث درخواستی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان درخواستی اجتماعی نکاح پڑھائینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.