hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

درخواستی ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم ،میڈیکل کیمپ کا انعقاد

درخواستی ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم ،میڈیکل کیمپ کا انعقاد

200متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا  180متاثرہ خاندانوں میں مولانا خلیل الرحمان درخواستی کی زیر نگرانی راشن تقسیم کیا گیا تھا

درخواستی ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین سیلاب میں راشن تقسیم ،میڈیکل کیمپ کا انعقاد

خان پور:درخواستی ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان درخواستی کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں بستی خیر محمد ،جھک کچا اراضی اور روجھان کے 200متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جبکہ اس سے قبل گزشتہ روز موضع ماٹک ،رکن پور،منچن بند اور چاچڑاں کے 180متاثرہ خاندانوں میں مولانا خلیل الرحمان درخواستی کی زیر نگرانی راشن تقسیم کیا گیا تھا ۔متاثرین سمیت عوامی ،سماجی حلقوں نے درخواستی ٹرسٹ کے اس اقدام کو سراہا واضح رہے کہ درخواستی ٹرسٹ کا یہ سلسلہ لا محدودمدت تک جاری رہے گا ۔اب تک درخواستی ٹرسٹ کی طرف سے ضلع راجن پور ضلع مظفر گڑھ ،ضلع رحیم یارخان کے 1000سے زائد خاندانوں میں راشن 800مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے ۔دریں اثناء درخواستی ٹرسٹ کی جانب سے بھیٹ بھتڑ ،ٖڈیرہ فریدی ،موضع گل احمدلنگاہ،دفلی کبیر خان اور کچلیں والی موری پر مسلسل دویوم تک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں ماہرین مستند کوالیفائیڈ ڈاکٹرز نے 800سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.