hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

آخرت کی کہانی انسان کی زبانی

حکایت:

حضرت عمر بن عبدالعزیز ایک مرتبہ ایک جنازہ کے ساتھ قبرستان گئے۔ قبرستان میںعلیحدہ ایک جگہ بیٹھ کر سوچنے لگے ۔ کسی نے عرض کیا۔ امیرالمومنین! آپ اس جنازے کے ولی ہیں۔ آپ ہی علیحدہ جاکر بیٹھ گئے۔ فرمایا! ہاں مجھے ایک قبر نے آواز دی۔ مجھ سے یوں کہا:ـ

اے عمر ابن عبدالعزیز! مجھ سے تو یہ نہیں پوچھتا۔ کہ میںآنے والے کے ساتھ کیا کیا کرتی ہوں۔ میںنے کہا۔ تو ضرور بتا۔ اس نے کہا۔ اس کا کفن پھاڑدیتی ہوں۔ بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتی ہوں۔ گوشت کھاجاتی ہوں اور بتاؤں آدمی کے جوڑوں کے ساتھ کیا کرتی ہوں۔ کندھوں کو بازؤں سے جدا کرتی ہوں ، کلائیوں کو پہنچوں سے ، پنڈلیوں کو بدن سے ، سرینوںکو رانوں سے جدا کرتی ہوں ، یہ فرمایا کہ عمرو ابن عبدالعزیزؒ رونے لگے۔ فرمایا! دنیا کا قیام بہت تھوڑا ہے۔ اسمیںجو عزیز ہے ۔ آخرت میںذلیل ہے۔ اس میںجودولت والا ہے۔ آخرت میں وہ فقیر ہے۔ آہ! ان کے عزیز واقارب ، رشتہ دار، پڑوسی ، ہر وقت دلداری کو تیار رہتے تھے۔ لیکن اب کیا ہورہا ہے؟ آواز دے کر ان سے پوچھ کیا گزررہی ہے۔ غریب ، امیر۔ سب ایک میدان میں پڑے ہوئے ہیں۔ ان کے مالدار سے پوچھ ، انکے مال نے کیا کام کیا۔ انکے فقیر سے پوچھ ، اس کے فقر نے اس کو کیا نقصان دیا۔ ان کی زبان سے پوچھ بہت چہکتی تھی۔ ان کی آنکھوں کو دیکھ جو ہر وقت دیکھتی تھیں۔ ان کے نازک بدن کو معلوم کر کہاں گیا۔ کیڑوں نے ان سب کا کیا حشر بنایا۔ ان کے رنگ کالے کردیے انکے منہ پرمٹی ڈال دی۔

آہ! کہاں ہیں ان کے وہ آرام دہ کمرے جن میں وہ آرام کیا کرتے تھے۔ کہاں ہیں ان کے وہ مال اور خزانے جن کو جوڑ جوڑ کر رکھتے تھے۔ ان کے حشم وخدم نے قبر میں ان کے لئے کوئی بستر نہ بچھایا۔ کوئی تکیہ نہ رکھ دیا بلکہ زمین پر ڈال دیا۔ اب وہ بالکل اکیلے پڑے ہیں۔ ان کے لئے اب رات دن برابر ہے۔ آنکھیں نکل کر منہ پر گر گئیں ۔ گردن جدا ہوئی پڑی ہے۔ منہ سے پیپ بہہ رہی ہے۔ سارے بدن میں کیڑے چل رہے ہیں۔ اس حال میں پڑے ہیں کہ انکی بیویوں نے دوسرے نکاح کرلئے۔ وہ مزے اڑارہی ہیں ۔ بیٹوں نے مکانوں پر قبضہ کرلیا۔ وارثوں نے مال تقسیم کرلیا۔ یہ تھے اللہ والے۔ آخرت کا ڈر رکھنے والے۔ کہتے ہیں کہ ایک ہفتہ بھی نہ گزرا تھا کہ حضرت عمر ابن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.