hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

جہاد آزادی کے آخری سالار بھی رخصت ہوئے

جہاد آزادی کے آخری سالار بھی رخصت ہوئے

عبدالرشید انصاری

مدیر: ماہنامہ نورعلی نور فیصل آباد

گلشن کی صدا صدیوں مجھے یاد کرے گی

کلیوں کو میں وہ خون جگر دے کے چلا ہوں

قرون اولیٰ کے اکابرواسلاف کاعکس جمیل وعمل کاحسین امتزاج ، قال قال الرسول ۖ کے طاہرومطہر زمزموں میں ہمہ وقت رطب اللسان ، عشق نبیﷺ میں وارفتہ ، وطن وملت اورامت مرحومہ کے دردوفکر میں نڈھال ، اشاعت حق اوراعلاء کلمة الحق کے جواں جذبوں اوراسلامی حمیت سے سرشار، فتنوں کی سرکوبی ، باطل کے استیصال اوردینی اقدار کی سربلندی کے لئے محمود غزنوی اورمحمدبن قاسم کی جلالت شان کے امین ،خطیب حق نواز ، عالم باعمل ، مفسرقرآن ،محدث حدیث خیرالانام ، استاذ العلماء ،جہادآزادی برصغیر میں جاں سپاردینی زعماء کی آخری یادگار ، حافظ القرآن والحدیث حضرت مولانا محمدعبداللہ درخواستی رحمة اللہ علیہ ١٩ربیع الاول ١٤١٥ھ/٢٨/اگست١٩٩٤ء اتوار کے روز صبح ساڑھے سات بجے اس دارِفانی سے عالم جاودانی کی طرف رحلت فرماگئے ۔ اناللہ واناالیہ راجعون۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.