hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

اب انہیں ڈھونڈچراغ رخ زیبالے کر:

حضرت علامہ محمدیوسف بنوری رحمة اللہ علیہ پراللہ تعالیٰ کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے ، ان کی دوررس نگاہوں نے حضرت لاہوری رحمة اللہ علیہ کے وصال کے بعد ان کے مشابہ صفات جانشین کوڈھونڈلیاتھا، یہ واقعہ ہوئے بتیس سال بیت چکے ہیں ، اس وقت جو جارہے تھے ان کے رفقاء اورہم عصر اس عہد میں موجود تھے لیکن جوآج گیاہے اس کے ساتھ والے برسوں پہلے جاچکے ، حضرت درخواستی رحمة اللہ علیہ انہیں میں سے پیچھے باقی رہ جانے والے ایک تھے ۔ اب کون تلاش کرے گاان جیسے کو؟کہاں سے ملے گا ان کامشابہ صفات وعادات رہنما؟ ان کامثیل وثانی اب ہے کہاں ؟ جس کے نفس میں حق کے شرارے ہوں ، جس کے قلب میں عشق الہٰی کی آگ ہو، جوخانپور کے جھونپڑے میں بیٹھ کر مدینہ منورہ کے قدوس بادشاہ ۖ کی باتیں کرتاہو، جوسوسال کی طویل عمر کی دہلیز سے گزرکربھی کسی حاکم وقت کے دروازے پرنہ گیاہو،جس نے فقرودرویشی کے وقار کواصحاب سیم وزراورکج کلاہوں کی فریب کاریوں سے کبھی آلودہ نہ ہونے دیاہو، ڈھونڈتے ڈھونڈتے لوگ تھک جائیں گے مگرنہیں پائیں گے ان جیسا ۔چاہے سب مل کر بھی تلاش کرتے کرتے نہیں تھکتے تھے ۔

اب ہے ساری زمیں ایسے وجود سے خالی

یقینامولانامحمدعبداللہ درخواستی رحمة اللہ علیہ وہ شخصیت تھے کہ

جس کے ثانی کونہ دیکھے مدتوں ڈھونڈے اگر

ہاتھ میں لے کر چراغِ لالہَ احمر زمیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.