hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

یہ اعزاز تھااس میرکارواں کاجس نے بڑاہوتے ہوئے بھی اپنے تئیں کبھی بڑانہ سمجھا، جس کی درد میں ڈوبی ہوئی آواز سے لاکھوں سننے والوں نے بارہاسناکہ کبرنی موت الکبراء میں بڑانہیں ہوں ، بڑوں کی موت نے مجھے بڑابنادیا۔

آپ رحمة اللہ علیہ کے ہونہار فرزندوں جن کواپنے صاحب نعمائے علمی روحانی والد کی خدمت وتیمارداری کاوافرحصہ ملا حضرت مولانامطیع الرحمن درخواستی ، مولانافضل الرحمن درخواستیاورمولاناجمیل الرحمن درخواستی بتاتے ہیں کہ آخری دنوں میں چلنے پھرنے کی بھی جسم میں سکت باقی نہ تھی مگرطبیعت میں جب بھی تازگی آتی توفرماتے کہ مدینہ شریف لے چلو۔

حسن تیرا میری آنکھوں میں سمایا جب سے

تیرا لگتی ہے شعاع مہ و انجم مجھ کو

خاک ہوکر یہ ملا اوج تیری الفت میں

کہ فرشتوں نے لیا بہر تیمم مجھ کو

موت آجائے جو طیبہ کے کسی کوچے میں

میں نہ اٹھوں جو مسیحا بھی کہے قم مجھ کو

Leave A Reply

Your email address will not be published.