hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

کراچی میں آخری تقریب جامع مسجد عائشہ صدیقہ کی تعمیر جدیدکاافتتاح :

حضرت درخواستی رحمة اللہ علیہ نے انتہائی نقاہت وعلالت میں بھی مساجد ومکاتب دینیہ کے قیام کاشوق وعمل جاری رکھا۔ وصال سے چھ ماہ قبل آپ جامعہ انوارالقرآن کراچی میں اپنے فرزنداکبرعالم ربانی حضرت مولانافداء الرحمن درخواستی مدظلہ کے ہاں مقیم تھے ۔ علاج معالجہ جاری تھا، آپریشن بھی ہواتھا، کھڑے نہیں ہوسکتے تھے ، بایں ہمہ حضرت درخواستی رحمة اللہ علیہ کے اپنے تمنائے شوق کے اظہارپرراقم نے اپنے ہاں پروگرام مرتب کیا، ٢٥/مارچ ١٩٩٤ء کوایک روح پرورتقریب منعقد ہوئی ، آپ وہیل چیئر پربیٹھ کرتشریف لائے اورنارتھ کراچی میں یہ راقم السطور کے ہاں جامع مسجد حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی تعمیر جدید کاافتتاح فرمایا۔ کراچی میں یہ آخری تقریب تھی کہ جس میں آپ مہمان خصوصی اورمیرِمحفل تھے ، میں جب بتایاکہ ہماری یہ مسجد ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکے نام سے منسوب ہے تواس پر فرمایاکہ

”اماں عائشہ بھی شان والی ، ان کے والد صدیقِ اکبر بھی شان والے ، دونوں کو

شان والے نبی کی محبت اورعشق نے شان والابنادیا، اے اللہ اس مسجد اورمسجد

والوں کوبھی شان والابنادے”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.