hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

 

چوتھا اصول

اور چوتھا اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسہ کرنا ہے ؛ ارشاد قرآنی ہے ۔

وتوکل علی الحی الذی لا یموت (الفرقان ٥٨)

(ترجمہ) اور اس زندہ خداپر بھروسہ رکھ جس پر کبھی بھی موت نہ آئے گی ۔وہی اللہ تعالیٰ سب کام بنانے والا ہے اور وہی کافی ہے وہی لم یزل اور لا یزال ہے (ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا) باقی ہر مخلوق کے لیے فنا ہے۔ارشاد فرمایا ؛

کل من علیھا فان ، ویبقی وجہ ربک ذو الجلال والاکرام (الرحمن ٢٦،٢٧)

فرمایا ؛

کل شیٔ ھالک الا وجھہ(القصص ٨٨)

(ترجمہ) اس زمین پر جو بھی ہے اس نے فنا ہونا ہے صرف تیرے جلال اور عزت والے رب کی ذات ہی باقی رہے گی۔ ہر چیز نے ہلاک ہونا ہے صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی باقی رہے گی ۔

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے سات آسمان بنائے اور زمین بنائی ،ارشاد فرمایا ؛

الم تروا کیف خلق اللہ سبع سموات طبا قاً (نوح ١٥)

(ترجمہ )کیا تم نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ نے کس طرح سات آسمانوں کو تہ بہ تہ بنایا ۔

اور ارشاد فرمایا ؛

ھو الذی جعل لکم الارض ذلولاً (الملک ١٥)

(ترجمہ) اسی اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے زمین کو مسخر بنا دیا ۔

ہر چیز اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اور اس کی ذات پر گواہ ہے ۔

امام اعظم ابوحنیفہؒ نے فرمایا۔

ففی کل شیٔ لہ آیة

تدل علیٰ انہ واحد

(ترجمہ) پس ہر چیز میں ایک نشانی ہوتی ہے جو یہ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور یکتا ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.