hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

چھٹا اصول

چھٹا فریضہ ” التزام دعوت الی الخیر ” ہے مسلمانوں کے ذمے اللہ تعالیٰ نے دعوت الی الخیر کا فریضہ بھی لگایا ہے ،فرمایا ؛کنتم خیر امة اخرجت للناس تأمرون بالمعروف وتنھون عن المنکر (آل عمران ١١٠)

(ترجمہ ) تم سب امتوں میں سے بہتر امت ہو تم کو لوگوں کے لیے نکالا گیا ہے حکم دو نیکی کا اور روکو برائی سے ۔

امام الانبیاء جناب رسول کریم اسے بھی اعلان کرایا قل ھذہ سبیلی ادعوا الی اللہ (یوسف ١٠٨)

(ترجمہ )آپ فرمادیجئے یہ میرا راستہ ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف بلاتا ہوں ۔

رسول کریم ا نے ارشاد فرمایا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ؛

”جو لوگوں کو ہدایت کی طرف بلائے گا وہ قیامت کے دن امیر کی شکل میں آئے گا اور طلب علم کے لئے سفر کرنے والے کے پہلے گناہ مٹ جائیں گے”۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.