hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

قصیدۃ فی مدح النبی المختارﷺ

قصیدۃ فی مدح النبی المختارﷺ

شیخ الاسلام حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی نوراللہ مرقدہ بانی جامعہ عربیہ مخزن العلوم والفیوض خانپور

نے ۱۳۶۲ء میں فریضہ حج ادا کرنے کے بعد مکۃ المکرمہ سے مدینہ منورہ میں روضئہ انورﷺ کے روح پرور مناظر کی زیارت کیلئے سفر کا آغاز فرمایا تو دوران سفر فرط محبت میں عقیدت و محبت کا اظہار فرماتے ہوئے عشق نبویﷺ سے سرشار ہو کر درج ذیل قصیدہ بارگاہ نبویﷺ میں فی البدیہ پیش فرمایا۔

قصیدۃ فی مدح النبی المختارﷺ

شیخ الاسلام حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی نوراللہ مرقدہ بانی جامعہ عربیہ مخزن العلوم والفیوض خانپور

نے ۱۳۶۲ء میں فریضہ حج ادا کرنے کے بعد مکۃ المکرمہ سے مدینہ منورہ میں روضئہ انورﷺ کے روح پرور مناظر کی زیارت کیلئے سفر کا آغاز فرمایا تو دوران سفر فرط محبت میں عقیدت و محبت کا اظہار فرماتے ہوئے عشق نبویﷺ سے سرشار ہو کر درج ذیل قصیدہ بارگاہ نبویﷺ میں فی البدیہ پیش فرمایا۔

وجھہ منور کالبدر فی الدجی

چہرہ ہے ان کا جیسے ،ہے چاندچودہویں کا

و خدہ منور کالشمس فی الضحی

رخسار میں ہے جلوہ خورشید دلنشیں کا

قولہ حق للناس لازم الاقتدا

واجب ہے اتباع فرمان مصطفی بھی

وفعلہ برہان للناس للاہتدا

افعال مجتبی سے حاصل ہے اہتدا بھی

منکر حدیثہ منکر القرآن بلا امترا

منکر حدیث کا تو قرآن کابھی منکر

جاحد فعلہ محرو م عن الصدق والصفا

سنت سے ہے جو عاری صدق صفا میں برتر

ھوشافع و مشفع فی یوم الجزا

روز جزا میں ان کی مقبول ہے شفاعت

ھو صاحب عدل ومعدن جودوسخا

وہ صاحب عدالت وہ صاحب سخاوت

ھو خطیب و قریب صاحب لوا

واعظ وہ بہترین ہیں قآئد مرسلیں ہیں

ھو مخزن علوم ومنبع فیوض وعطا

مخزن علوم کا ہیں ہر فیض کے امیںہیں

ھو روف و رحیم جمیل الحیا

شرم وحیا میں اعلی لطف وکرم میں بالا

ھو ہاد وداع الی الرب دائما

سردار ہادیوںکے ہر سو کیااجالا

مسجدہ افضل مساجد الانبیا

آقا کی جو ہے مسجد وہ سب سے شان والی ہے

وقبرہ افضل قبور الانبیا

روضہ ہے ان کا سارے روضوں میںسب سے عالی

ما ان لہ نظیر فی الارض والسمآ

دیکھا نہیں زمیں نے دیکھا نہیں فلک نے

وما ان لہ شریک فی العلم التقی

علم و تقی میں ان سا پیدا کیا نہ حق نے

ھو رحمللعالمین و خاتم الانبیا

وہ خاتم النبیں وہ رحمتوں میں یکتا

ھو شفیع المذنبین و افضل الانبیا

سب انبیا سے افضل سب عاصیوں کے ملجا

دینہ افضل وذکرہ ارفع فی السمآ

دین انکا سارے ادیان سے بلند تر

علمہ اکثر وشانہ اعلی فی الھدی

ان کے علوم ان کی ہے شان سب سے بہتر

ھو حی فی قبرہ کحیا الانبیا

اپنی قبر میں زندہ جیسے سب انبیا ہیں

وحرم علی الارض ان تاکل اجساد الانبیا

مٹی میں بھی سلامت محبوب کبریا ہیں

حیاتہم اعلی واکمل من الشہدا

ہر ہر شہید سے ہے اکمل حیات ان کی

وشانہم ارفع فی الارض والسما

ارض وسما میں سب ارفع ہے ذات ہے ان کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.