hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

حضرت درخواستی نوراللہ مرقدہ کی اس دنیاسے رخصتی:

موت کوئی چیز نہیں ہے ، موت ہرایک کوآتی ہے اورہرایک کوآنی ہے ۔ موت کے قانون سے نہ کوئی نبی متثنیٰ ہے نہ کوئی ولی ، جوبھی آیاوہ اپناوقت مقررہ پوراکرکے اس دنیاسے رخصت ہوجاتاہے ۔ دنیامیں آناہی درحقیقت دنیاسے جانے کی تمہیدہوتی ہے اورکسی کاحالت ایمان میں اس دنیاسے جانااس کے حق میں بہت بڑی نعمت ہے اورکیوں نہ ہوکہ موت ہی تووصل حبیب اورلقاء حبیب کاسبب اورذریعہ بنتی ہے ۔ لقائے حبیب سے بڑھ کر نعمت اورکیاہوگی ۔لیکن اس موت کے صدمے سے سنبھلنابڑامشکل ہوجاتاہے ،بعض لوگوں کے جانے سے دوچارخاندان غمزدہ ہوجاتے ہیں لیکن بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے جانے سے پوراعالم غمگین ہوجاتاہے ۔ جس کے پاس یہ خبر پہنچتی ہے ، اس کی آنکھ پرنم اوردل غم سے لبریز ہوجاتاہے اس کے جانے سے علم وعمل کی مسند ُسونی ہوجاتی ہے ۔ زہدوتقویٰ ، فضیلت وسیادت کی بساط الٹ دی جاتی ہے ، پوراعالم ان کی دعاء ان کی برکات ، ان کی توجہات سے محروم ہوجاتاہے ۔ حضرت حافظ الحدیث حضرت مولانامحمدعبداللہ درخواستی رحمة اللہ علیہ بھی انہی عظیم ہستیوں اوردلکش شخصیتوں میں سے ایک تھے ۔

آخر میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دست بدعاہوں کہ وہ ان متبرک یادوں کے فیوض وبرکات سے بھی مجھے پوری طرح بہرہ مند فرمائے اورحضرت درخواستی رحمة اللہ علیہ سے وابستہ ان یادوں کے نقوش میرے لئے سفرآخرت کانشان منزل بنادیں ۔ آمین یارب العالمین

Leave A Reply

Your email address will not be published.