hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

ایسا حافظ الحدیث پوری دنیا میں نہ گا

مولانا درخواستی کو اتنی احادیث یاد تھیں

کہ ایسا حافظ الحدیث پوری دنیا میں نہ گا

مولانا عبدالرحمن اشرفی

مہتمم جامعہ اشرفیہ ، لاہور

جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذ حدیث مولانا عبدالرحمن اشرفی نے کہا کہ مولانا محمد عبداللہ درخواستی وہ شخصیت ہیں کہ جن کے متعلق رائے زنی کرتے ہوئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں اور زبان لڑکھڑ ا جاتی ہے۔ عالم وہ ہے کہ جس کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو اور عالم کہتے ہی اس کو ہیں جو اپنے علم پر عمل کرے اور جو عمل نہیں کرتا گویا وہ عالم نہیں

ہے ۔ مولانا درخواستی رحمة اللہ علیہ کی ساری زندگی دیکھی جائے تومعلوم ہوتا ہے کہ وہ جو کہتے تھے اس پر عمل بھی کرتے تھے ۔ مولانا درخواستی رحمة اللہ علیہ ہر میدان کے عامل تھے ، جہاد میں دیکھو تو یہ شریک ہیں ، تصوف کے اعتبار سے دیکھ جائے تو وہ اونچے مقام پر پہنچے ، علم کے اعتبار سے دیکھ جائے تو نبی کریم ۖ کی حدیثیں ان کو اتنی یاد تھیں کہ اگر یہ کہا جائے تو مبالغہ نہ ہو گا کہ سارے عالم میں ایسا محدث نہ ہو گا ، انہیں انتی حدیثیں یاد تھیں کہ ایسا حدیث کا حافظ پوری دنیا میں نہ ہو گا ۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.