hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

آہ! حضرت مرشدی حافظ الحدیث رحمتہ اﷲ علیہ

آہ! حضرت مرشدی حافظ الحدیث رحمتہ اﷲ علیہ

غمزدہ سید امین گیلانی

 

ہو گیا ہم سے جدا آخر وہ مرد حق شعار

اہل دل کا کر گیا تیر قضا سینہ فگار

دیکھ کر جس کو سلف کی یاد آتی تھی ہمیں

چھین لی وہ موت نے ہم سے سلف کی یادگار

حق کی خاطر صرف کر دی جس نے ساری زندگی

اہل حق اس کی جدائی پر کیوں نہ ہوں اشکبار

ذات تھی اس کی تمیز حق و باطل کا نشاں

اہل باطل اس کے دشمن اہل حق تھے اس کے یار

اس زمانے میں نہیں ملتی کوئی اس کی مثال

وہ خدا کا عاشق صادق نبی ۖ کا جاں نثار

دن کر رہتا تھا وہ مصروف جہاد با للسان

شب کو جب دیکھیں اسے تو عابد شب زندہ دار

روح کو بیدار کر دیتی تھی اس کی روح

وہ نگاہوں سے دلوں کو کر لیا کرتا شکار

اس کی شخصیت میں ایسا جذب مقناطیس تھا

اس کا ہو جاتا تھا جو ملتا تھا اس سے ایک بار

میں سمجھتا ہوں اسے نادان سمجھے ہی نہیں

وہ بہ ظاہر مست و بے خود تھا بہ باطن ہوشیار

صاحب کشف و کرامت تھا وہ اﷲ کا ولی

شاہد عینی ہوں میں تم مجھ پہ کرلو اعتبار

سر بلندی کے لئے دیں کی رہا وہ سر بکف

سختیاں جھیلیں اٹھائے رنج اس نے بے شمار

چاہنے والے ہیں رو رو کر دعائیں کر رہے

جنت الفردوس میں گھر دے اسے پروردگار

موت سے کوئی کسی کو بھی بچا سکتا نہیں

اے امیں یہ معجزہ کوئی دکھا سکتا نہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.