hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

حلم و علم دین کا کوہ گراں جاتا رہا

حلم و علم دین کا کوہ گراں جاتا رہا

وہ محدث بے مثل وہ مہرباں جاتا رہا

 

آہ حافظ الحدیث حضرت مولانا عبد اﷲ درخواستی

حلم و علم دین کا کوہ گراں جاتا رہا

وہ محدث بے مثل وہ مہرباں جاتا رہا

حب احمدۖ مجتبیٰ سے کس قدر سر شار تھا

تھی حدیث یار ہی ورد زباں جاتا رہا

زندگی بھر دین کی تبلیغ جو کرتا رہا

بحر و بر میں جس نے دی حق کی اذاں جاتا رہا

جو حدیث یار کے نغموں کو ہی گاتا رہا

جو کہ تھا تاثیر میں جادو بیاں جاتا رہا

اس کی تربت پہ کروڑوں رحمتیں ہوں اے حزیں

اس جہاں سے چل کے آخر اس جہاں جاتا رہا

عبد الکریم حزیں اوکاڑہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.