hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

بیاد حضرت مولانا محمد عبد اﷲ درخواستی

بیاد حضرت مولانا محمد عبد اﷲ درخواستی

قیس فریدی

سر چشمہ ورع تھے بہت خوش خصال تھے

صدق و صفا کا محور و صاحب جلال تھے

وہ مخزن العلوم کے تھے مہتمم مگر

خود مخزن العلوم تھے افصح مقال تھے

اک مرد حق شناس کہ درخواستی تھا نام

جز حق کے وہ نہ کرتے کوئی قیل و قال تھے

عمر عزیز پڑھنے پڑھانے میں صرف کی

کتنا وہ علم دین کا رکھتے خیال تھے

جز آپ کے نہ دیکھا کوئی حافظ الحدیث

اس عہد میں وہ آپ ہی اپنی مثال تھے

عرفان و آگہی کا خزینہ تھی ان کی ذات

علم و عمل میں صورت بدر کمال تھے

دریوزہ خواہ آگہی آتا جو ان کے پاس

دل اس کا لطف خاص سے دیتے اجال تھے

تھے سالکان راہ طریقت کے پیشوا

اور رہنمائے حلقہ اہل کمال تھے

ان کے کسی عمل میں کوئی بھی ریا نہ تھا

کیا خوب ان کی زندگی کے ماہ و سال تھے

اس عہد حرص و آز میں بھی قیس وہ بہت

پرہیز گار و کاسب رزق حلال تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.