hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

وصف کریں درخواستی رحمتہ اﷲ علیہ کے(سلمان گیلانی)

وصف کریں درخواستی رحمتہ اﷲ علیہ کے

پیکر حق و راستی کے

سید سلمان گیلانی

آہ! حضرت درخواستی رحمتہ اﷲ علیہ

سید سلمان گیلانی

وصف کریں درخواستی رحمتہ اﷲ علیہ کے

پیکر حق و راستی کے

دل میں تھا روشن جلوہ طور

چہرے پر تھا نور ہی نور

ان کے چہرہ انور پر

پو پھٹنے کا تھا منظر

دین پوری رحمتہ اﷲ علیہ سے پی کر جام

بن گئے وہ شیخ الاسلام

یاد تھیں تعلیمات نبی ۖ

حفظ تھے ارشادات نبی ۖ

جب وہ سناتے قول رسول ۖ

ہونٹوں سے جھڑتے تھے پھول

نطق میں سوز بلالی رضی اﷲ عنہ تھا

عمل میں رنگ غزالی رحمتہ اﷲ علیہ تھا

قول ان رحمتہ اﷲ علیہ کے الہامی تھے

وہ اس دور کے جامی رحمتہ اﷲ علیہ تھے

جب لیتے اﷲ کا نام

جھوم اٹھتی تھی بزم تمام

قطب تھے یا ابدال تھے وہ

اپنی آپ مثال تھے وہ

ان کے دل کا تھا ارمان

ملک میں نافذ ہو قرآن

ان کے ہاتھوں جگہ جگہ

پھیلا جال مدارس کا

ان کے عمل کی تھی تاثیر

جمعیت کے رہے امیر

شہرت سے نہ دولت سے

عشق تھا ان کو سنت سے

خود تو بہشت سدھار گئے

آہ ! ہمیں پر مار گئے

کر گئے ہم سب کو غمناک

سوگئے اوڑھ کے آج وہ خاک

آج ہے ان کی مسند پر

بیٹھا ان کا بڑا پسر

پوچھا کس کو ملے دستار

سب نے کہا یہ ہے حقدار

صاحب علم و عرفاں ہے

نام فداء الرحمٰن ہے

آخر میں ہے مری دعا

حامی اس کا رہے خدا

سب بھائیوں میں پیار رہے

اونچی یہ دستار رہے

سب میں رہے باہم الفت

خوش رہے یوں روح حضرت رحمتہ اﷲ علیہ

Leave A Reply

Your email address will not be published.