hafizulhadith - حافظ الحدیث
شیخ الاسلام حافظ القرآن و الحدیث مولانا محمد عبداللہ درخواستی کی پون صدی پر محیط دینی خدمات کو انٹرنیٹ پر پیش کرنے کا ویب پورٹل

حافظ الحدیث اکادمی مخزن العلوم خان پور

٭…حافظ الحدیث اکادمی مخزن العلوم خان پور…٭

ء۔۔ء۔۔ء۔۔ء۔۔ء

٭…تعارف …٭… قیام…٭… اغراض و مقاصد…٭

شیخ الاسلام والمسلمین ،حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی قدس اللہ سرہ

(امیر جمعیت علما اسلام ، بانی : جامعہ عربیہ مخزن العلوم و الفیوض خان پو روسرپرست مدارس عربیہ )

ڈائریکٹر: حضرت مولانا فضل الرحمان درخواستی مدظلہمہتمم جامعہ مخزن العلوم وخلیفہ مجاز حافظ الحدیث درخواستی

جس قوم کا تہذیبی ورثہ لٹ جائے اور حال ماضی سے کٹ جائے وہ قوم گونام سے باقی رہے مگر حقیقت میں اس کی نبضیں خاموش ہوتی ہیں ۔وہ کسی دوسری قوم کے قالب میں جلوہ گر ہوتو یہ زندگی کی علامت نہیں اپنی اصل کے لحاظ سے موت کی آغوش میں ہے ۔

اسلام ایک زندہ مذہب ہے تو تاریخ اسلام کے ہردور میں اس کا زندہ رہنا ضروری ہے ۔زندگی تسلسل کے بغیر زندگی نہیں اور اس کے تمام دور آپس میں زنجیر کی کڑیوں کی طرح مربو ط ومنظم ہونے چاہیں ۔اسلام تاریخ کے مختلف دوروں میں خواہ کسی پیمانے میں رہا اور ناساز گار حالات میں سے اسے کیسے ہی کیوں نہ گذرنا پڑا اسلام کی شاہراہ حیات ہر دور میں موجودر ہی اور اس پر کوئی زمانہ ایسا نہ آیاکہ اس کی اساسی حیثیتکلیةََ مٹ چکی ہو اور آئندہ پھر نئے سرے سے طلوع اسلام ہو ۔

اسلا م کی چودہ صدیوں میں ہرصدی میں کچھ ایسے لوگ ابھرتے رہے جنہوں نے اسلام کے اصول، عقائد اور اساس اعمال کو ہرقیمت پر زندہ رکھا اور اس کی تاریخ میں کوئی ایسا دور نہیں آیا جب قرآ ن کی تعبیر اور اسلام کی تصویر تماماتحریف کی نذر ہوچکی ہو ورنہ اسلام ایک زندہ مذہب نہیں رہتا پھریہ ایک مجموعہ دساتیر ہے زندگی کا تسلسل نہیں۔

اللہ تعالی نے ہرزمانے میں ایسے افراد پیدا کئے جن کی زندگی اظہار حق اور ابطا ل باطل کے لئے وقف رہی، نامساعد حالات اور الحاد کی لہریں انہیں ایک انچ بھی صراط مستقیم سے نہ ہٹا سکیں ۔اللہ تعالی نے چودھویں صدی ہجری کی دوسری دہائی میں انسانوں کی ہدایت واصلاح وفلاح کے لئے ایک ایسی ہستی کوپید افرمایا جس نے پون صدی تک اپنی دینی ،علمی ،تبلیغی ،روحانی اور اصلاحی خدمات کے ذریعہs چار دانگ عالم کو منور کیا جس کے اثرات تاقیامت باقی رہیں گے ۔دنیا اس عظیم شخصیت کوامام المفسرین و المحدثین شیخ الاسلام ،حافظ الحدیث حضرت مولانا محمد عبداللہ درخواستی قدس اللہ سرہ (امیر جمعیت علما اسلام ، بانی جامعہ عربیہ مخزن العلوم الفیوض عیدگاہ خان پو روسرپرست مدارس عربیہ )کے نام سے جانتی ہے ۔

حافظ الحدیث رحمہ اللہ کے علوم وافکار اورخدمات کی اشاعت وترویج اور انہیں متعارف کروانے کے لئے جدید زمانے کے تقاضوں کے پیشِ نظر” حافظ الحدیث اکادمی ”کا قیام پیرطریقت،ولی کامل حضرت اقدس میاں مسعود احمد دین پوری صاحب مدّظلہ سجادہ نشین درگاہ عالیہ قادریہ دین پور شریف اور فضیلة الشیخ استاذ العلماء مسند نشین مرکز درخواستی حضرت اقدس مولانا فضل الرحمن درخواستی صاحب مدّظلہ حال مقیم مکة المکرمة عمل میں لایا گیا ہے۔

جس کے ذریعے حضرت رحمہ اللہ کی سوانح حیات ،دروس قرآن وحدیث ،اصلاحی بیانات ،افادات ومکاتیب ،واقعات وکرامات ،نقوش وتاثرات ،تصانیف ، خانقاہ عالیہ قادریہ راشدیہ دین پور شریف،حضرت اقدس خلیفہ غلام محمد دین پوری رحمہ اللہ ، شیخ العرب والعجم حضرت مولانا سیّد حسین احمدمدنی رحمہ اللہ، پیر طریقت حضرت میاں عبد الہادی دین پوری رحمہ اللہ، شیخ التفسیرامام الاولیاء حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ، مرکز درخواستی جامعہ مخزن العلوم اور پون صدی پر محیط حضرت کی علمی،دعوتی،اصلاحی ،جہادی و سیاسی خدمات کے تعارف پر مشتمل انشاء اللہ کتب اور پمفلٹ شائع کیے جائیں گے اور جدید ذرائع ابلاغ خصوصاََ انٹر نیٹ کی دنیا میں ویب سائٹwww.HafizulHadith.orgحافظ الحدیث ڈاٹ آرگ کا اجرا کیاگیا ہے ۔

نیزحضرت مولانا فضل الرحمان درخواستی مدظلہ مہتمم جامعہ عربیہ مخزن العلوم وخلیفہ مجاز حافظ الحدیث درخواستی رحمہ اللہ وخلیفہ مجاز حضرت سیّد نفیس الحسینی شاہ رحمہ اللہ کے علمی، تبلیغی اصلاحی ،بیانات اور بہت کچھ پڑھ او رسن سکتے ہیں ۔

ء۔۔ء۔۔ء۔۔ء۔۔ء

والسلام …٭سعید الرحمان درخواستی…٭

فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی

،المتخصص جامعة العلوم الاسلامیة علاّمہ یوسف بنوری ٹاؤن کراچی

منیجنگ ڈائریکٹرحافظ الحدیث اکادمیمخزن العلوم خان پور

رابطے کیلئے: Darkhwasti@gmail.com 0333-7472574

Leave A Reply

Your email address will not be published.